خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ریڑہ پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق پل کے منہدم ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ پل مضافاتی علاقوں کو شہر سے ملانے کے لیے استعمال ہوتا تھا، جس کی تباہی سے مقامی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔آر پی او کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبہ ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ راستہ بحال کیا جا سکے۔