عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم: بیرسٹر سیف

عیدالاضحیٰ پر صفائی انتظامات مکمل، کنٹرول روم قائم: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے لیے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

 اس پلان کے تحت تمام عیدگاہوں کی نماز سے قبل مکمل صفائی کی جائے گی، اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف کے مطابق، ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل شاپنگ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ قربانی کے جانوروں کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ گنجان آباد علاقوں میں عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، اور ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز کے ذریعے فضلے کو فوری طور پر ڈمپنگ سائٹس تک پہنچایا جائے گا۔صفائی پر مامور عملے کی نگرانی کے لیے ٹریکنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا، اور تعطیلات کے دوران جراثیم کش اسپرے اور سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور ویسٹ ڈمپنگ کے لیے مختص مقامات کا استعمال کریں، نیز نالوں، کھلے مقامات یا جنگلات میں فضلہ پھینکنے سے گریز کریں۔یہ اقدامات عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔