9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو عمر قید کی سزا

9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس: عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، معید پیرزادہ کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت کے مطابق عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو 2، 2 بار عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔عدالت نے دیگر دفعات میں بھی ملزمان کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں دی ہیں اور ہر ملزم پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا تھا، جس میں عدالت نے جرم کے نوعیت اور ثبوت کی بنیاد پر سخت سزا کا تعین کیا۔یہ فیصلہ 9 مئی کے دن ہونے والے ڈیجیٹل حملوں اور ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کے اقدامات کا حصہ ہے۔