اٹلی میں سینکڑوں کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائے گی‘پاکستان میں عید کل منائی جائیگی
اٹلی(خصوصی رپورٹ) سعودی عرب، خلیجی ممالک اور برطانیہ سمیت یورپ بھر میں جمعہ 6 جون کو عیدالاضحٰی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جائیگا، یورپی یونین میں شامل اہم ملک اٹلی میں مقیم فرزندان اسلام بھی ہزاروں اسلامی مراکز اور سینکڑوں کھلے مقامات پر عید کی نماز ادا کریں گے، جس کے بعد لاکھوں مسلمان قربانی کریں گے۔