خلیجی ممالک کے شہری جب چاہیں عمرہ کرسکتے ہیں:سعودی عرب

خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں :وزارت
 ریاض(آئی این پی سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکانٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے  خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں سعودیہ آسکتے ہیں۔خلیجی شہریوں کے لئینسک پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے