پی ٹی آئی اپنی طاقت گنوا چکی، کوئی تحریک نہیں چلا سکتی:عرفان صدیقی

تحریک شروع کی  تو  مشکلات کے انبار میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے  پی ٹی آئی اپنی طاقت گنوا چکی ہے اور اگر آج یہ کوئی بھی تحریک شروع کرتی ہے تو اپنی مشکلات کے انبار میں مزید اضافے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔  مایوسی کے عالم میں پی ٹی آئی بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر سکتی ہے کسی طرح کا سیاسی اتحاد بنانا  اس جماعت  کے بس کی بات نہیں۔  میڈیا سے گفتگو  گفتگو کرتے  ہوے انہوں نے   کہا کہ عمران خان سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار کی نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے، نہ کوئی پیشکش کی گئی نہ کوئی فارمولہ پیش کیا گیا ہے۔یہ سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد ہے اس طرح کی باتیں خود کو اور اپنے لوگوں کو فریب دینے کے لئے کی جار ہی ہیں۔ عمران تو کسی کا لحاظ نہیں رکھتے۔ اگر کسی نے کوئی پیشکش کی ہے تو کْھل کر اس کا نام لیں۔اس وقت خان صاحب شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔جب چاہے لاکھوں کروڑوں عوام کو سڑکوں پر لا سکتی ہے، انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ  کے کندھوں کا سہار ا لے رہے ہیں۔