پی ٹی آئی کسی تحریک کی پوزیشن میں نہیں:سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے  کہا ہے   پاکستان تحریک انصاف کسی بھی قسم کی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،پی ٹی آئی ایک بھوسے کا ڈھیر ہے، ہزار کوششوں کے باوجود اس میں کوئی تحریک پیدا نہیں ہوسکتی،پی ٹی آئی دراصل جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھ رہی ہے اور ان کی سیاسی حکمت عملی زمینی حقائق سے کٹ چکی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ایک بھوسے کا ڈھیر ہے، ہزار کوششوں کے باوجود اس میں کوئی تحریک پیدا نہیں ہوسکتی۔ "پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی آپشن نہیں بچا، وہ بار بار تحریکیں چلا کر تھک چکے ہیں،" انہوں نے کہا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو خود یہ سمجھ نہیں کہ قومی ڈائیلاگ کس سے کرنا ہے اور کس سے نہیں۔ ان کے پاس قومی سطح پر کسی ڈائیلاگ یا مذاکرات کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل موجود نہیں، وہ صرف تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے بات نہیں کرنی تو قومی ڈائیلاگ کیسے ممکن ہوگا؟ "دو بڑی جماعتوں کو نظر انداز کرکے کوئی بھی ڈائیلاگ کامیاب نہیں ہوسکتا