امریکی شہری نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر 18 واں ٹائٹل جیت لیا

امریکی شہری نے 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر 18 واں ٹائٹل جیت لیا

نیویارک: امریکا میں یومِ آزادی کے موقع پر ہونے والے سالانہ ہاٹ ڈاگ کھانے کے مقابلے میں معروف کھلاڑی جوئی چیسٹنٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوئی چیسٹنٹ نے صرف 10 منٹ میں 66 ہاٹ ڈاگ کھا کر مردوں کے مقابلے میں اپنی برتری ثابت کی اور 18 ویں مرتبہ یہ مقابلہ جیت لیا۔کامیابی پر انہیں 10 ہزار ڈالرز انعام اور روایتی یلو بیلٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جوئی چیسٹنٹ نے کہا کہ 4 جولائی کو اس مقابلے میں حصہ لینا ان کے لیے ایک خواب جیسا ہے، تاہم شدید گرمی کے باعث وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش نہیں کر سکے۔رپورٹس کے مطابق ان کا عالمی ریکارڈ 76 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے، جو انہوں نے 2021 میں قائم کیا تھا۔مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے پیٹرک برٹولیٹی نے 51 ہاٹ ڈاگ کھائے۔

خواتین کے مقابلے میں میکی سودو نے 38.75 ہاٹ ڈاگ کھا کر مسلسل 12 ویں بار کامیابی حاصل کی۔ ان کا ریکارڈ 51 ہاٹ ڈاگ کھانے کا ہے جو انہوں نے 2021 میں بنایا تھا۔میکی سودو نے کامیابی کے بعد شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجمع کے جوش نے ان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ یہ دلچسپ اور منفرد مقابلہ 1972 سے ہر سال نیویارک میں ایک مشہور ہاٹ ڈاگ ریستوران کے سامنے منعقد کیا جاتا ہے۔