پہاڑی علاقوں میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کے لیے ہاٹ ایئر بیلون کی لانچ

پہاڑی علاقوں میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کے لیے ہاٹ ایئر بیلون کی لانچ

پاکستان میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ دنیا کا بلند ترین ہاٹ ایئر بیلون پہلی بار پاکستان میں لانچ کیا گیا ہے۔

 یہ بیلون ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقام بالاکوٹ میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے ونٹر ٹورازم اور بین الاقوامی سیاحت میں مزید فروغ متوقع ہے۔بیلون پائلٹ عبدالباسط نے کہا کہ سیاحوں کو اب بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ ہاٹ ایئر بیلون کے ذریعے دریائے کنہار اور کاغان ویلی کے بلند مقامات کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ یہ بیلون رائیڈز پیشہ ور کمپنیوں کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جو صارفین کو محفوظ اور پرلطف تجربات فراہم کرنے میں ماہر ہیں۔یہ اقدام ترکی، تھائی لینڈ اور چین جیسے ممالک کے تجربات سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے، جہاں ہاٹ ایئر بیلوننگ نے سیاحوں کو متوجہ کیا۔