غیرملکی خواتین کا اغو ایف آئی آر پر انحصار کرنا ناانصافی ہوگی،شیرافضل مروت

 لاہور(خصوصی رپورٹ)رکن قومی اسمبلی بیرسٹر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہلاہور ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے حساس ترین مقدمے میں محض دفعہ 164 کے بیانات اور ایف آئی آر پر انحصار کرنا ناانصافی ہوگی، جب تک کہ تفتیش میں جدید سائنسی اور ڈیجیٹل شواہد شامل نہیں کیے جاتے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ لاہور کے مبینہ گینگ ریپ کیس میں اس وقت بظاہر مقدمے کی بنیاد ایف آئی آر اور ضابط فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت متاثرہ فریق کے بیان پر ہے، تاہم ایسے مقدمات میں انصاف کا حقیقی دار و مدار صرف ان بیانات پر نہیں بلکہ سائنسی اور فرانزک شواہد پر بھی ہوتا ہے