نیو جرسی میں شدید گرمی کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی

نیو جرسی میں شدید گرمی کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی

امریکی ریاست نیو جرسی میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے، جبکہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے ہیلتھ کمشنر نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گرمی سے ہونے والی اموات میں ایسے افراد شامل ہیں جو بغیر ایئر کنڈیشن والے گھروں، سڑکوں اور پارک کی گئی گاڑیوں کے اندر مردہ پائے گئے۔امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 160 ملین افراد کے لیے شدید گرمی کی وارننگز جاری ہیں، جبکہ درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے۔نیو جرسی کی گورنر مکی شیرل نے خبردار کیا ہے کہ ریاست گزشتہ 14 برس میں پہلی بار اتنی شدید گرمی کی لہر کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حتی الامکان گھروں کے اندر رہیں، زیادہ پانی پئیں اور ایئر کنڈیشنڈ یا ٹھنڈے مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔ماہرین موسمیات اور سائنس دانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، جو بڑی حد تک انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کا نتیجہ ہے، دنیا بھر میں شدید اور طویل دورانیے کی گرمی کی لہروں میں اضافے کی ایک اہم وجہ بن رہی ہے۔