کراچی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل سینئر اور جونئیر رینکنگ کپ ٹورنامنٹ کے مقابلے اسپورٹ اون کلفٹن، کراچی میں جاری ہیں۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے144 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 7 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور جونئیر کے مقابلے انڈر 12, 14, 16, 18 اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈ، ٹرافیاں، سرٹیفیکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ایشین گیمز کے لئے سلیکشن بھی کی جائے گی۔