پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہو گا

ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں
کراچی ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیاء پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام 3 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز، ویمنز اور مکسڈ کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 5 جولائی کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، کیش ایوارڈ اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔