کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا56 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا56 واں یوم پیدائش یکم جنوری جمعرات کو منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت دیگر شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کرنل شیر خان شہید کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہیدیکم جنوری 1970ء کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پید اہوئے ان کے
 والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا