کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا27واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا

 صوابی (آ ئی این پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا27واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا۔انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا