پاک فوج، پولیس کی لازوال قربانیاں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی:علی امین گنڈاپور

وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں، وزیر اعلی کا فورسز کے 7جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
پشاور(آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کلء  کیلئیجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کیلئے پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عظیم اور لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کیا۔