فیصل آباد میں پاکستان کے سابق لیجنڈری آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں، جس کی اطلاع خاندانی ذرائع نے دی۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعید اجمل سمیت اہلِ خانہ کو صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی سعید اجمل اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے مرحومہ کے لیے نیک خواہشات اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔