عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں

عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، محمد آصف کی والدہ کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد فیصل آباد کے شیخ کالونی جھنگ روڈ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔محمد آصف 42 سال کے ہیں اور وہ فیصل آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار 2012 میں آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا تھا۔ اس کے علاوہ 2019 میں بھی محمد آصف نے دوبارہ عالمی اسنوکر چیمپئن بن کر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا تھا۔محمد آصف کی اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا گو ہے۔