ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث ریلوے آپریشن متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی جانے والی متعدد ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
قراقرم ایکسپریس: 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر، شام 5:30 بجے روانہ ہوگی۔
پاک بزنس ایکسپریس: 1 گھنٹہ 45 منٹ کی تاخیر، شام 6:15 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی ایکسپریس: 1 گھنٹہ 15 منٹ کی تاخیر، صبح 7:15 بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے یہ غیر معمولی تاخیر ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنے ٹرین شیڈول کی تصدیق کر لیں۔