شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر، پروازوں میں تاخیر

شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر، پروازوں میں تاخیر

ملک بھر میں جاری شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فعال اور درست رابطہ نمبروں کا اندراج بکنگ کے وقت کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے فضائی آپریشن کی حفاظت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دھند کے سبب متاثر ہونے والی پروازوں میں بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ترجمان نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر مسافروں نے تعاون نہ کیا تو پرواز کی روانگی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے، اور اس کے نتیجے میں دیگر مشکلات کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔