کراچی (سپورٹس ڈیسک )معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے خوش آئند پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان میں کرکٹ ایک بار پھر کم بیک کرے گی اور شائقین مایوس نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق اگر ٹیم کو شکست بھی ہوئی تو وہ بھرپور مقابلہ کر کے ہارے گی۔ یک نجی ٹی وی پروگرام میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کا نتیجہ 16 فروری کے بعد سامنے آیا تو وہ پاکستان کے حق میں ہو سکتا ہے، تاہم اگر نتیجہ 16 فروری سے پہلے آیا تو وہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کریں گی۔