2026: بابر اعظم کو کسی سے محبت ہو سکتی ہے:ماہر علم نجوم

لاہور(نیٹ نیوز) طویل عرصے تسلسل سے کارکردگی نہ دکھانے والے بابر اعظم کے لیے 2026 کیسا رہے گا؟  ماہر علم نجوم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی تاریخ پیدائش جو بتائی گئی ہے، وہ درست ہے تو 2026 میں انہیں محبت ہو سکتی ہے۔ماہر علم نجوم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی شہرت کا ستارہ بہت مضبوط ہے، لیکن کوئی پریشر ہے، جس کی وجہ سے وہ تسلسل کے ساتھ پرفارم نہیں کر پا رہے۔ بابر اعظم کے ستارے بتاتے ہیں کہ 2026 میں انہیں محبت ہو سکتی ہے اور یہ محبت انہیں اتنا اعتماد دے سکتی ہے کہ وہ دوبارہ اپنی پرانی طاقت کے ساتھ کھیل میں کم بیک کریں۔