موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا،آج سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی

  لاہور (آئی این پی )پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جبکہ   محکمہ موسمیات نے  آج سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی  کی ہے ۔  فضائی آلودگی میں بھی شہر کا پہلا نمبرہے۔محکمہ موسمیات  کے مطابق  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج  اضافہ ہوگا  ۔