برکی : گھریلو ملازم کی 3 سالہ بچی سے زیادتی

لاہور(کرائم رپورٹر) برکی کے علاقے میں گھریلو ملازم کا 3 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کا واقعہ پیش آیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق برکی کے علاقے میں میں گھریلو ملازم فیصل3سالہ بچی کو کھیلانے کے بہانے حویلی میں لے گیا اور بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پربرکی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے والدہ کی مدعیت مین مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا