لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو ملازم نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کے مطابق نواب ٹائون میں مبینہ طور پر 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو بنگلے پر کام کرنے والے ملازم نے ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹائون میں مقدمہ درج کرلیا گیاجس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیٹی کو ماضی کی اداکارہ ثمر رانا نامی کے گھر کام کے لیے رکھوایا تھا جہاں گھر کے دوسرے ملازم بابر نے ساتھیوں سے ملکر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔