ملک بھر میں شدید سردی، دھند اور فضائی آلودگی برقرار

ملک بھر میں شدید سردی، دھند اور فضائی آلودگی برقرار

ملک بھر میں شدید سردی اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی اور شمالی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم اور بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے۔

 لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اور زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے، نمی 95 فیصد اور فضائی آلودگی تشویشناک سطح پر ہے۔ اسلام آباد میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی سردی میں اضافہ متوقع ہے، سائبیرین ہواؤں کے باعث آئندہ دنوں میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے، جبکہ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔ مری، گلیات، پنجاب کے میدانی علاقوں، خیبرپختونخوا، شمالی سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔