ملک میں سردی کی شدت برقرار، لاہور اور کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

ملک میں سردی کی شدت برقرار، لاہور اور کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک سطح پر

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

 تاہم، شام اور رات کے دوران مغربی بلوچستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

لاہور: شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 211 ریکارڈ کی گئی ہے، جو لاہور کو آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لے آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔

کراچی: شہر کا موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی سمت سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 151 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں مائی کولاچی پہلے نمبر پر ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر کورنگی اور تیسرے نمبر پر گلشن اقبال ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد: آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مری اور گلیات: سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان: کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

سندھ: بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان: بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر: آج سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔