وینزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ بن چکا ہے:امریکی وزیرخارجہ

 امریکہ چاہتا ہے  یہ ملک اب منشیات کی سمگلنگ کی جنت نہ رہے: مارکو روبیو کی میڈیا سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ وینزویلا اب منشیات کی سمگلنگ کا مرکز نہ رہے، جبکہ اگر خدشات دور نہ کیے گئے تو واشنگٹن کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وینزویلا ہمارے کئی مخالفین کا گڑھ بن چکا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ یہ ملک اب منشیات کی سمگلنگ کی جنت نہ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ وینزویلا کے عوام کے لیے ایک بہتر مستقبل کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ ملک کی تیل کی صنعت اس انداز میں کام کرے کہ اس کی دولت براہِ راست عوام تک پہنچے