وینزویلا پر امریکی کارروائی میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے:کیوبا

وینزویلا  کی درخواست پر  فوجی مشن کا حصہ تھے‘ اہلکاروں کی یاد میں دو روزہ سوگ منایا جائیگا
ہوانا (آئی این پی) کیوبا کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائی کے دوران ان کے 32 اہلکار ہلاک ہوئے۔ہوانا نے اپنے بیان میں کہا کہ وینزویلا میں ہلاک ہونے والے کیوبا کے سیکیورٹی اہلکاروں کی یاد میں دو  روزہ سوگ منایا جائے گا اور اس دوران ہلاک ہونے والوں کی آخری رسمیں ادا کرنے کا اعلان کریں گے۔