سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی حصے 6 سال کی شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا ہے ، بعض مقامات پر درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔ آسٹریلیا کے بیورو آف میٹرولوجی نے پیر کے روز جنوبی اور جنوب مشرقی ریاستوں جنوبی آسٹریلیا وکٹوریہ، نیو ساتھ ویلز اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ پورے آسٹریلوی کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے جس کی وجہ ملک بھر میں مشرق کی طرف بڑھنے والی گرم ہوا ہے