سرد ترین علاقے سائبیریا کو ہیٹ ویو کا سامنا، پارہ 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ماسکو (آئی این پی )ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر روس کا سرد ترین علاقہ سائبیریا بھی اس وقت ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہے جہاں درجہ حرارت میں معمول سے 8سے 9ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا کے جنوب مشرقی حصوں میں ہیٹ ویو کا آغاز 5دن قبل ہوا ۔ سائبیریا کے مغربی علاقوں سے 5دن قبل شروع ہونے والی ہیٹ ویو اب مشرق کی طرف بڑھ رہی ہے۔جس کے زیر اثر ان علاقوں میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 8 سے 9 ڈگری اضافے کے ساتھ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔