یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر غور کیا جا سکتا ہے، بریگزٹ سے متعلق لیبر پارٹی کے بنیادی وعدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
لندن (آئی این پی) برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے تو ملک کو یورپی یونین کی منڈیوں کے ساتھ مزید قریبی ہم آہنگی کی طرف بڑھنا چاہیے‘ یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم بریگزٹ سے متعلق لیبر پارٹی کے بنیادی وعدوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ مستقبل میں یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے کسٹمز یونین کے بجائے سنگل مارکیٹ کو ترجیح دینا برطانیہ کے مفاد میں ہوگا، تاکہ امریکا اور بھارت کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدوں کو تحفظ دیا جا سکے