21 اہلکار، 3 اعلی افسران ،دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل شامل تھے
کراکس (آئی این پی )وینزویلا اورکیوبا نے امریکی کارروائی میں ہلاک 55 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا اور وینزویلا نے گزشتہ ہفتے امریکی حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں جو کراکس میں فوجی کارروائی میں مارے گئے جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے