لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے: چین

 لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے:چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین کی  وزارتِ خارجہ  نے کہا ہے  کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے  چین تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتا ہے۔