عدالت کا چالان پیش کرنے میں تاخیر کے معاملے کا سخت نوٹس،آر پی او اور ڈی آئی جی کو شوکاز جاری
پولیس تفتیشی ٹیمیں 14 روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہیں: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں سنگین اور دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس تفتیشی ٹیمیں چالان پیش کرنے میں مکمل ناکام ہو گئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سنگین مقدمات کے چالان پیش کرنے میں تاخیر کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، ڈی آئی جی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔۔عدالت نے کہا کہ راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات کے مکمل چالان پیش کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ چالان پیش نہ ہونے سے سنگین دہشت گردی مقدمات کی سماعت لٹک گئی ہے۔ پولیس تفتیشی ٹیمیں 14 روز میں چالان عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہیں۔