کراچی (آئی این پی )کراچی کی مقامی عدالت نے گرفتار ساحر حسن کیخلاف منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے مقدمے میں پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان منظور کرنے سے انکار کردیا۔منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کے مقدمے میں گرفتار ملزم ساحرحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کا پیش کردہ عبوری چالان منظورکرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس کر دیا۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے اعتراضات ختم کیے جائیں۔