کراچی(آ ئی این پی )سٹی کورٹ کراچی میں سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان ایک بار پھر واپس کر دیا۔ پراسیکیوشن نے پولیس کی تفتیش کو نامکمل اور ناقص قرار دیتے ہوئے متعدد سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔۔ پراسیکیوشن کا موقف ہے کہ پہلے چالان میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پولیس نئی رپورٹ میں بھی انہیں دور کرنے میں ناکام رہی