کراچی (آئی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں جیل حکام نے ملزم ساحرکو عدالت میں پیش کردیا جہاں تفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کرکے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سینٹرل جیل میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کر کے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مقدمے کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔