45ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

وفد کو پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق  بریفنگ
اسلام آباد (آئی این پی )45ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس ( ایم سی ایم سی ) کے20 سرکاری افسران پر مشتمل وفد نے پیر کو  پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ایوان بالا کے حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔ایوان بالا کے حکام نے وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران پاکستان کی پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل اور ایوانِ بالا کے قومی اُمور میں کردار سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد نے سینیٹ کی تاریخ اور اہم پارلیمانی مراحل پر مبنی خصوصی ڈاکومنٹری بھی ملاحظہ کی۔دورے کے دوران وفد کو سینیٹ ہال میں اجلاس کی کارروائی کے طریقہ کار، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی