فیصلہ پاکستان کے ٹیکس گزاروں پر خطے کا مہنگا ترین بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے
پاکستان میں شرح سود خطے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ شرح سود کو برقرار رکھنا پاکستان کے ٹیکس گزاروں پر خطے کا مہنگا ترین بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے، پاکستان میں شرح سود خطے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ اور سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے مانیٹری پالیسی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا ایماندار ٹیکس گزاروں مزید بوجھ ڈالنا ہے