کراچی (آئی این پی ) سکھر کے قریب ایک ڈھنڈ سے کراچی فش ہاربر پر ایک غیر معمولی مچھلی لائی گئی،جسے ایلین قرار دیا گیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہناہے کہ کیونکہ کوئی بھی اس کی شناخت نہیں کرسکا یہ ایک ایمیزون سیلفن کیٹ فش تھی، مچھلی کا جسم ہڈیوں کی پلیٹوں سے ڈھکا ہوا موٹا بکتر بند ہے، غیر ملکی نسل کی مچھلی حادثاتی طور پر قدرتی آبی ذخائر میں داخل ہو گئی ہے اور سندھ اور زیریں، پنجاب کے صوبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ایمیزون سیلفین کیٹ فش کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے اور یہ دنیا بھر میں ایکویریم مچھلی کے طور پر مشہور ہے، یہ نسل ایک انتہائی کامیاب حملہ آور کے طور پر جانا جاتا ہے، اور چونکہ یہ نسل اب پاکستان میں بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے، اس لیے اس کا خاتمہ اور کنٹرول ناممکن ہے۔