وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کی زخمی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت، نیک خواہشات کا اظہار
پشاور،کرم (آئی این پی )کرم میں فریقین کے بنکرز مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 30 سے زائد بنکرز تباہ کیے جاچکے ہیں جبکہ پچھلے کچھ ہفتوں میں سامان رسد کی 453گاڑیاں کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں اب تک 30 سے زیادہ بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں، علاقے میں بنکرز کی کل تعداد 250سے زیادہ ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گذشتہ رات گئے سی ایم ایچ پشاور میں کرم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔۔علی امین گنڈاپور نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے زیرعلاج سعید منان کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے پر کرم کی ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے۔