واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم ٹرن ڈی آراگوا ہدف بنانا ہے۔ اس سے پہلے وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل کرنے کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔