لاہور(کرائم رپورٹر)شہری کی آن لائن سفر میں3لاکھ17ہزارکی رقم گاڑی میں رہنے کا واقعہ پیش آیا بادامی باغ پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی پولیس کے مطابق شہری محسن نواز نے بتایا کہ آن لائن گاڑی میں سفر کے دوران میری رقم ڈرائیور لیکر چلا گیابادامی باغ پولیس نے اطلاع ملنے پر آن لائن ایپ کے ذریعے فوری ڈرائیور سے رابطہ کیا۔ڈرائیور کو سیف سٹی کیمروں اور لوکیشن کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ڈرائیور کو نشتر کے ایریا سے ٹریس کر کے رقم بحفاظت شہری کے حوالے کی گئی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ بادامی باغ پولیس کی چند گھنٹوں کی کاوش نے شہری کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا، شہری محسن نواز نے رقم واپس ملنے پر بادامی باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔