علیمہ خان کی احتجاج کیں میں بریت کیلئے درخواست مسترد

راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ  علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزمہ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی بریت کی درخواست پر فریقین وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔