آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق، جدوجہد ضرور رنگ لائے گی: مریم نواز

لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور انشا اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ مریم نواز شریف نے کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصوابِ رائے کی ضمانت دیتی ہے، کشمیری عوام گزشتہ 77 برس سے اپنے حقِ خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں،