پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) یومِ حقِ خودارادیت کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کی جائز اور اصولی جدوجہد کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتِ اور پاکستانی عوام، کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یومِ حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کمیشن برائے بھارت و پاکستان کی 5 جنوری 1949 کی تاریخی قرارداد کی یاد دہانی کراتا ہے، جس میں کشمیری عوام کے لیے آزاد، شفاف اور غیرجانبدار رائے شماری کی ضمانت دی گئی تھی