کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی:عبدالعلیم خان

اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، ، وفاقی وزیر
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے  مواصلات عبدالعلیم خان نے 5 اگست کے یوم استحصال کشمیر کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا  ہے بھارتی آئینی ڈکیتی کا مقصد وادی کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا تھا۔ کشمیری اور پاکستانی قوم اس سیاہ باب کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا 2019 میں بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی لیکن کشمیریوں کو انہی کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ ظلم کی رات کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو، بالآخر حق اور سچ کی فتح یقینی ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا یوم استحصال کشمیر کی جڑیں اکتوبر 1947 کے اس متنازع "الحاق" سے ملتی ہیں جس نے حق خودارادیت چھینا