مریم نواز کی یونیورسٹی طلباء کو نصیحت

مریم نواز کی یونیورسٹی طلباء کو نصیحت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاالدین زکریا یونی ورسٹی ملتان میں خطاب کرتے ہوئے سیاسی حریفوں پر سخت تنقید کی اور طلباء کو نصیحت کی کہ وہ کبھی ملک کے خلاف نہ جائیں اور کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

 انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کو نقصان پہنچانے کی بات کرتے ہیں، ان کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے۔مریم نواز نے یونی ورسٹی میں اسکالر شپس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بہت جلد طلباء کے لیے بیرونِ ملک اسکالرشپس کا اہتمام کیا جائے گا اور کاروبار کے لیے طلباء کو تین کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے اسکالر شپس کے بارے میں کہا کہ یہ پیسہ ان کا نہیں بلکہ عوام کا ہے اور یہ اسکالرشپس 100 فیصد میرٹ پر دی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے بتایا کہ 30 ہزار اسکالرشپس میرٹ پر دی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن گھروں کی سالانہ آمدنی تین لاکھ روپے سے کم ہے، ان کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانا مشکل ہوتا ہے اور اگر کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتا تو یہ ان کی ناکامی ہے۔