پاکستان نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ جیت لیا

پاکستان نے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ جیت لیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دلچسپ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

 پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 168 رنز سے شکست دے دی۔پاکستانی بلے بازوں نے پہلے کھیلتے ہوئے 331 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 162 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔بی لوڈ بیزا نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی روانی برقرار رکھی۔ فاطمہ ثناء، عروب شاہ، اور تسمیہ رباب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی اہمیت منوائی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سیریز کا اگلا میچ چھ مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں اپنا ردعمل دکھانے کی کوشش کریں گی۔